ہم نے کیا کیا نہ بےبسی دیکھی
ہم نے کیا کیا نہ بےبسی دیکھی
کتنی مشکل ہے زندگی دیکھی
آنکھ روتی ہوئی بہت دیکھا
کم لبوں پر مگر ہنسی دیکھی
نوجوانی کی عمر میں سب کی
تیز آنکھوں کی روشنی دیکھی
کیا پرایوں سے ہم کریں شکوہ
ہم نے اپنو کی بیدلی دیکھی
موت کچھ وقت دے تو دیکھنگے
ہم نے دنیا ابھی نہیں دیکھی۔
سیمیں نعیم صدیقی
۔seen_٩٨٠٧